جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا پر انتخانی مہم کے دوران حملہ ہوا ہے اور ان پر اسموک بم پھینکا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیر اعظم انتخابی مہم کے دوران واکا یاما کی فش ہاربر پر خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان پر بم پھینکا گیا۔
وہاں موجود سکیورٹی کے افراد نے فوری طور پر وزیراعظم کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور اس دوران دھماکا بھی ہوا۔
سکیورٹی حکام نے موقع سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
جاپانی وزیراعظم نے واقعےکے بعد انتخابی مہم کا دوبارہ آغاز کردیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کو پریشان کرنے، ان کی پریشانی کا باعث بننے کے لیے معذرت چاہتا ہوں، ملک کیلئے انتخابات اہم ہیں جو ہونے جارہےہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمیں انتخابات کے حوالے سے مل کر کام کرنا چاہیے، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
خیال رہے کہ جولائی 2022 میں انتخابی مہم کے دوران سابق وزیراعظم شنزو ایبے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔