بنگلہ ديش ميں ايک شپنگ کنٹينر ڈپو ميں دھماکے اور آتش زدگی کے سبب اب تک چونتيس افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتايا ہے کہ اتوار کی سہ پہر تک آگ پر قابو نہيں پايا جا سکا، جس کے سبب ہلاک شدگان کی تعداد ميں اضافے کا امکان ہے۔ علاقائی حکام کے مطابق اب تک تين سو سے زائد افراد زخمی بھی ہو چکے ہيں۔ مذکورہ ڈپو جنوبی بندرگاہی شہر چٹاگانگ سے چاليس کلوميٹر کی دوری پر واقع سيتاکنڈا ميں ہے۔ يہ آگ ہفتے کی رات مقامی وقت کے مطابق قريب ساڑھے آٹھ بجے سے لگی ہوئی ہے۔
Latest on YouTube