باخبر ذرائع کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ اور بھارتی اہل کاروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سیکیورٹی، سائبر، دفاع اور انسدادِ دہشت گردی کے امور پر بھی گفتگو ہو گی۔ اس کے علاوہ انڈو پیسفک، خطے میں چین کی بڑھتی سرگرمیوں، افغانستان اور کرونا جیسے امور بھی زیرِ بحث آئیں گے۔
ڈین تھامپسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلنکن اس بات پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے کہ ایک مستحکم اور محفوظ افغانستان کے قیام کے لیے بھارت اور امریکہ کو کیسے کام کرنا چاہیے۔
ھارتی اخبار ‘ہندوستان ٹائمز’ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹیرر فنانسنگ اور دہشت گردوں کو پناہ دینے کا معاملہ بھی نئی دہلی کے ایجنڈے بھی شامل ہو گا۔
اخبار کے مطابق بھارت امریکہ سے مطالبہ کرے گا کہ وہ پاکستان پر مزید دباؤ ڈالے۔
Courtesy: VOA URDU