پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 38 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بہتر روز گار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانے والی 38 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا،جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے گرفتار قیدیوں میں ‘’پنجاب 23 ، خیبرپختونخوا 06 ،سندھ 01 ،بلوچستان 08’’ کے افراد شامل تھے۔
گرفتار قیدیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر راہداری گیٹ انچارچ میر الہی بخش نوتیزئی کے حوالے کیا گیا اس کے علاؤہ 10 باشندے جن کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں لیویز حکام نے واپس ایرانی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی اور کرونا کے ٹیسٹ بھی کئے گئے،تمام گرفتار قیدیوں کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے بتایا جاتا ہے ابتدائی تفتیش کے بعد تمام قیدیوں کو لیویز تھانہ منتقل کر دیا گیا۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023