ایران نے اپنی جوہری تنصیبات میں سے ایک پر نصب عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے دو نگرانی کے کیمرے ہٹانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کی رپورٹوں کے مطابق بدھ کے روز ایرانی حکام نے کہا کہ اب تک آئی اے ای اے نے ایران کے وسیع تعاون کی نہ صرف ناشکری کی ہے بلکہ وہ اسے ایک لازمی عمل سمجھ رہا ہے۔ لہٰذا متعلقہ حکام نے آن لائن اینرچمنٹ میٹر کے نگرانی والے کیمرے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس اقدام کے نتیجے میں ایران اور اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ کے مابین کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.