ایران میں ایک مسافر بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں کم از کم دس مسافر ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے، جن میں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایران کے شہر تباس سے تقریباﹰ پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر بدھ کی صبح پیش آیا ہے۔ اس دور دراز علاقے میں مواصلات کی انتہائی ناقص سہولت موجود ہے۔ امدادی ٹیمیں ایمبولینس اور تین ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جائے وقوعہ تک پہنچ رہی ہیں۔ ایرانی حکام نے ٹرین حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ٹرین شہر مشہد سے یزد جا رہی تھی ۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.