وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے کی تفصیلات کی تصدیق کر دی ہے۔ اس دورے کے دوران بائیڈن اسرائیل کے بعد سعودی عرب بھی جائیں گے۔ سعودی عرب میں وہ متوقع طور پر ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملیں گے۔ یہ دورہ 13 سے 16 جولائی کے درمیان کیا جائے گا۔ جو بائیڈن پہلے اسرائیل پہنچیں گے اور پھر مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے کا دورہ کرنے کے بعد سعودی عرب جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ بائیڈن رملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملیں گے۔ صدر بائیڈن اسرائیلی فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں اور ان کی انتظامیہ امریکہ کے فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنا چاہتی ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.