عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلا اور طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد کسی بھارتی وفد کی طالبان حکومت سے یہ پہلی ملاقات ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری جے پی سنگھ نے افغان وزیرخارجہ امیر متقی سے ملاقات کی ہے۔ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سفارتی تعلقات پر بات چیت ہوئی اور تجارت اور انسانی امداد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی وفد دورے کے دوران افغانستان کو دی جانے والی بھارتی امداد کا جائزہ بھی لےگا۔
ادھر افغان طالبان کے وزیرِ دفاع ملا یعقوب کا کہنا ہے کہ فورسز کو تربیت کے لیے انڈیا بھیجنے کو تیار ہیں، معمول کے دفاعی تعلقات چاہتے ہیں ۔طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب نے کہا کہ انھیں انڈیا کے ساتھ دفاعی تعلقات بحال کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے دونوں حکومتوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے چاہییں۔
انھوں نے انڈین ٹی وی سی این این نیوز-18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات معمول پر آتے ہیں تو طالبان افغان سکیورٹی فورسز کو تربیت کے لیے انڈیا بھیجنے کے لیے تیار ہے۔‘ انھوں نے زور دے کر کہا کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان یا انڈیا کو افغانستان کی سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023