افغانستان میں ہونے والے چار مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بدھ کے روز مزار شریف میں تین چھوٹی مسافر بسوں میں دھماکے ہوئے، جن کے نتیجے میں وہاں کم از کم دس افراد ہلاک اور دیگر پندرہ زخمی ہوئے۔ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسی طرح گزشتہ روز کابل کی ایک مسجد میں بم دھماکا ہوا، جس میں چھ افراد ہلاک اور اٹھارہ کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ایسی ہلاکتوں میں کمی آئی تھی لیکن رمضان کے مہینے سے داعش نے اپنی ایسی کارروائیوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.