اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ جمعرات کو متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ بینیٹ کا ابوظہبی دورہ، جو حالیہ مہینوں میں ان کا تیسرا دورہ ہے، اس کا پہلے اعلان نہیں کیا گیا تھا، ایک اسرائیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما، جن کے ممالک نے دو سال قبل تعلقات کا آغاز کیا تھا، “مختلف علاقائی مسائل” پر بات چیت کریں گے لیکن بیان میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔
تاہم ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، دونوں رہنما “علاقائی مسائل” کے بارے میں بات کریں گے اور قوی امکان ہے کہ ان بات چیت میں ویانا میں ایران کے جوہری مذاکرات میں تعطل، ایران کی پراکسی فورسز، ابراہم معاہدے، اور یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں ہونے والے نتائج پر بات ہوگی-