طلبا تنظیم اتحاد کے وفد کا جامعہ بلوچستان انتظامیہ کے مذاکراتی ٹیم کے ساتھ ملاقات، وفد میں بی ایس او کے مرکزی کمیٹی ممبر صمند بلوچ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری شعیب بلوچ، پی ایس ایف کے طاہر شاہ کاکڑ ،دینار کاسی، پی ایس او کے یار محمد بریال ،اسفند یار، بی ایس او (پجار) کے وسیم بلوچ، اکرم بلوچ شامل تھے۔
طلباء کے وفد نے کمیٹی کو اپنی سفارشات اور مطالبات پیش کیے جن میں سے آن لائن پورٹل آج سے 21 اکتوبر تک دوبارہ کھولنے کا مطالبہ منظور ہوا جب کہ دیگر مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی گئی۔ دونوں وفود کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تاہم طلبا تنظیم اتحاد نے تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا۔