یونیورسٹی آف مکران کے طلباءو طالبات نے اپنے ایک جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ ہمیں عبدالمالک ترین بحیثیت وائس چانسلر کسی صورت بھی قابل قبول نہیںہے، ہمارا احتجاج تسلسل کے ساتھ جمعرات کو دسویں روز بھی جاری رہا اور آج سے عید تک ہم یہ احتجاجی دھرنا عید کی چھٹیوں کی وجہ سے موخر کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ عید کے فوراً بعد احتجاجی کیمپ اسی طرح جاری رہے گا عید کے بعد ہم احتجاج کو مزید وسعت دیں گے اور دوسرے آپشنز پر بھی غور کریں گے۔ہم امید کرتے ہیں کہ پنجگور کے تمام مکاتبِ فکر اسی طرح ہمارے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں صرف ایک شخص عبدالمالک ترین کی ہٹ دھرمیوں کی وجہ سے معطل ہیں یہ بد کردار شخص شروع سے ہی تعلیم دشمن سوچ کو پروان چڑھا رہا ہے جس کے سارے نتائج کے زمہ دار بھی یہی شخص ہوگا۔ہم تمام طلباءو طالبات کی طرف سے پنجگور کے جملہ سیاسی و مزہبی جماعتوں، پنجگور سول سوسائٹی و سماجی تنظیموں، طلباءتنظیموں، انجمن تاجران، مختلف کالج و اسکولوں کے طلبائ، وکلاءبرادری اور ان تمام لوگوں کی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے مختلف اوقات میں ہمارے احتجاجی کیمپ آکر ہمارے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی اور ہمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.