صوبائی وزیر زراعت و بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں انجینئرز یعقوب عامل کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ یعقوب عامل بی این پی عوامی کے بنیادی کیڈروں میں سے ایک تھے۔
انہوں نے کہاکہ پنجگور پولیس کو چوبیس گھنٹے کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ یعقوب عامل کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کٹہرے میں لائے ورنہ بی این پی عوامی سخت سے سخت ردِعمل اختیار کرے گی
ساتھ ہی پنجگور میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر آئی جی پولیس سے درخواست کرتے ہیں کو امام بخش بلوچ کو ایک دفعہ پھر پنجگور میں تعینات کرے۔