پاکستان بار کونسل کے رکن منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور قانون کو روندتے ہوئے اہلکاروں نے نہتے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں یوں سر عام قانون کی خلاف ورزی اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے سے ہی ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہرنائی کے پرامن عوام پر گولیاں چلانا انسانی حقوق اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، پرامن و نہتے لوگوں پر فائرنگ کے واقعات قابل تشویش ہے ریاست ماں کی مانند ہے لیکن اگر اس کے ادارے غیر آئینی اقدام کرتے ہیں تو ضروری ہے کہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔ فوری طور پر ہرنائی فائرنگ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ عوام میں پائی جانے والی تشویش کوختم کیاجاسکے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.