تربت :
بی این پی گوادر اور بی ایس او کی جانب سے گوادر میں خواتین کی ہزاروں کی تعداد میں ریلی، مولانا ہدایت الرحمن کی بلوچ طالبات کے خلاف منفی ریمارکس اور کراچی میں پولیس کے ہاتھوں بلوچ خواتین کی بے حرمتی کی مذمت۔ تفصیلات کے مطابق ساحلی شہر گوادر میں بلوچستان نیشنل پارٹی گوادر اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مولاناہدایت الرحمن کی جانب سے بلوچ طلباوطالبات کے خلاف نازیباالفاظ کے استعمال کے خلاف اور کراچی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے مظاہرہ کرنے والی بلوچ خواتین پر پولیس تشدد اور ان کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی ہے ۔مظاہرین نے کہاہے کہ مزہب کے نام پر بلوچ مخالف سیاست کی گنجائش نہیں ہے ۔