کوئٹہ:
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں پیر کی شام ایک گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سات افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں اسحاق ولد یعقوب سکنہ نلی بازار، ابراہیم ولد بدل سکنہ نلی بازار، نظام دیدار ولد واجداد سکنہ نلی بازار، فدا حسین ولد مومن سکنہ نلی بازار، سرفراز ولد بنڈو سکنہ نلی بازار، سفر خان ولد حیدر سکنہ نلی بازار قاسم سکنہ پنجگور شامل ہیں۔
مقتولین شادی کی ایک تقریب میں قریبی گاؤں سے واپس جارہے جنہیں چاکر بازار کے نزدیک. نشانہ بنایا گیا