کوئٹہ :
ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقہ تجابان کی خواتین اور بچوں نے ایم ایٹ شاہراہ کو احتجاجاً بلاک کر دیا اورشاہراہ پربیٹھ گئے۔
مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ رات کے اوقات فورسز کے کیمپ سے بلاوجہ آبادی کی جانب فائرنگ اور گولہ باری کی جا تی ہے جس سے جانی نقصان کاخدشہ ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کیمپ کوآبادی سے ہٹایا جائے اور بلا وجہ فائرنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔