پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلیدہ زامران کے سرحدی علاقہ جالگی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ حملہ آوروں نے ان پر حملہ کردیا، حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدگان میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سبی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مسلح شخص ہلاک، 2 زخمی، تربت،پنجگوراورکولواہ میں سیکورٹی فورسزپرحملوں کی اطلاعات
فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سبی کے علاقے نوشمان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ
اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہےکہ نوشمان میں آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1مسلح شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو روکا گیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جبکہ سماجی رابطوں ویب سائٹس اور دیگرذرائع سے تربت،پنجگوراورکولواہ میں بھی سیکورٹی فورسزپرحملوں کی غیرمصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں جانی نقصان کی بھی اطلاعات تاہم اب سرکاری سطح پران واقعات کی باضابطہ تصدیق اورتردیدنہیں کی جارہی ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.