بلوچستان کے ضلع کیچ میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ شاہرک میں پیش آیا ہے، جہاں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسمات(س) کو قتل کردیا ہے۔
پولیس کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ، تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوی کے شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے قاتل لیویز اہلکار ہے تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔