بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر واجہ قاسم دشتی اور دیگر دوستوں کی درخواست کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کیچ کے جنرل سیکرٹری نصیر گچکی نے اپنی تادم مرگ احتجاج ختم کر دی- اس موقع پر بی این پی ضلع کیچ کے سابق ضلعی نائب صدر آفتاب گچکی، تحصیل ناصر آباد کے آرگینائیزر عبدالقیوم ،ملا عبدالحمید، بی این پی عوامی کے عارف قریش،بی اے پی کے رہنما آمین قریش،واجہ فدا مریدزئی،سول سوسائٹی کے اختر عامر، رحیم ملک میرو، دیگر دوست موجود تھے- انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد نصیر احمد گچکی نے کہا ہے کہ اپنے دوستوں کی صلاح و مشورے سے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کرینگے-
یاد رہے بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے جنرل سیکریٹری نصیر احمد گچکی نے لیویز تھانہ تمپ کے سامنے حالیہ بڑھتی ہوئی چوری ،ڈکیتی اور تمپ کی موجودہ امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا.
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023