کچھی بولان کے علاقے بھاگ میں دہیات گوٹھ فتوانی میں لیویز فورس اور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مشترکہ کارروائی، پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا، جس کو سول اسپتال بھاگ منتقل کیا گیا، زخمی کو اسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا، زخمی کی شناخت سعید احمد مغیری کے نام سے ہوئی۔

Latest on YouTube