کوہلو میں گزشتہ روز کوہ جاندران کے قیمتی جنگلات میں اچانک آگ لگنے سے جنگلات میں قیمتی جنگلی بوٹیاں اور نایاب جنگلات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں آخری اطلاعات آنے تک آگ تاحال پھیلتی جارہی تھی تاہم محکمہ جنگلات کی جانب سے کوئی کارروائی کیلئے ٹیمیں روانہ نہیں کی گئیں۔