کوئٹہ میں گیس پریشرمیں کمی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ، قمبرانی روڈ اور سریاب روڈ کے مکینوں کا ناشناس کالونی اور بادینی کراس کے مقامات پر ٹائر جلاکر احتجاج ، شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے دھرنا دیا ، مظاہرین نے کہا کہ گیس پریشر نہ ہونے اور بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو اور خاص طور پر سحر و افطار کے وقت خواتین کو امور خانہ دارای میں مشکلات پیش آرہی ہیں ،
مظاہرین نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کی جانب سے گیس پریشر میں کمی دور کرکے گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، مظاہرین نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجائے –
درایں اثنا سرکی روڈ ، جان محمد روڈ ، اسٹیورٹ روڈ ، وحدت کالونی ، جناح ٹائون ، پشتون آباد ، نواں کلی ، سریاب ، سبزل روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سلسلہ جمعہ کو بھی بدستور جاری رہا ۔*