بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے سابق سینٹرل ایگزیٹیو کمیٹی کے ممبر معروف سیا سی سماجی قبائلی رہنماحاجی ولی محمد لہڑی کے چہلم کی پروگرام کے تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس پارٹی کے سینٹرل ایگزیٹیو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدغلام نبی مری کے زیر صدارت برما ہوٹل میں منعقد ہوا۔
جس میں پارٹی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری موسی بلوچ،۔مرکزی ہیو من رائٹ سیکر ٹری ایم پی اے احمد نواز بلوچ، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محئی الد ین لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، پارٹی کے سینئر رہنمااداعارف لہڑی،سابق کونسلر مجیب الرحمن بلوچ، چیئر مین اقبال بلوچ، میر سراج لہڑی،علی نوازلہڑی، میر شاہ جہان لہڑی، میر بلوچ، انجینئر یاسر بنگلزئی، شیر احمد لہڑی نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے سر کر دہ رہنماوسابق سی ای سی ممبر حاجی ولی محمد مرحوم کے چہلم کے سلسلے میں پروگرام بروز اتوار 14مئی 2023کو سہ پہر 3بجے بر ما ہوٹل نزد السراج پیٹرولیم پمپ میں منعقد ہوگا۔ جس میں مر حوم رہنماکے جہد و جہد اور قر بانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہاکہ چہلم کے پروگرام میں پارٹی کے تمام کوئٹہ کے یونٹ سیکر ٹریز، ڈپٹی سیکر ٹیز، ضلعی کونسلران ابھی سے تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیں کیونکہ حاجی ولی محمد لہڑی کے جدو جہد اور قربا نیاں نا قابل فراموش ہیں۔
انہوں کسی بھی صورت میں فراموش اور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے اپنے زند گی کے زیادہ حصہ بلو چ قوم بلو چستانی عوام کوئٹہ کے شہریوں اور سر یاب کے لوگوں کی بلارنگ و نسل مذہب ہر قسم کی تفریق اور تقسیم سے بالا تر ہو کر بے لوث خدمت کی اور انکی خدمات کو داد پیش کر نے کے لئے کوئٹہ کے شہریوں اور پارٹی کے کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھر پور انداز میں چہلہم میں شر کت کر کے اپنا کر دار ادا کریں۔ اجلاس میں کہا گہا کہ کوئٹہ میں حالیہ خانہ شماری اور مر دم شما ری میں نا قص کار کر د گیکوئٹہ میں مردم شماری کو دانستہ درست طریقے سے نہیں کیا گیا،بی این پی۔
کا مظاہر ہ کر تے ہوئے اکثر لوگوں کو اس مہم میں شامل نہیں کیا گیا جو کہ کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ زیا دتی اور نا انصافی کا منہ بولتا ثبوت ہے چونکہ کوئٹہ بلو چستان کا درالخلافہ ہے اور لاکھوں کی تعداد میں شہری یہاں پر آباد ہیں انہیں ایک سازش اور منصو بے کے تحت خانہ شماری اور مر دم شماری مہم سے دور رکھا گیا۔ بی این پی نے پارٹی کے قائد سر دار اختر جان مینگل کی راہبری میں روز اول سے ملک میں پہلی مر تبہ جدید ٹیکنا لوجی، ڈیجیٹل مر دم شما ری کے حوالے سے اپنے خدشات تحفظات اور مطالبات کے سلسلے میں مختلف پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ارباب اختیارارباب اقتدار کی توجہ دلانے کی کوشش کی مگر آج کوئٹہ میں ہو نے والی مر دم شماری نے ہمارے خدشات اور تحفظات کو درست ثابت کر دیا ہےکوئٹہ میں مردم شماری کو دانستہ درست طریقے سے نہیں کیا گیا،بی این پی۔
کہ کوئٹہ کی آبادی گزشتہ مر دم شماری میں بڑھنے کی بجائے کم ہو گئی ہے جو کہ صوبے کے ساتھ مزید احساس محرومی اور پسماند گیوں کا مو جب بنے گا۔ اجلاس میں بی این پی کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکر ٹریز، ڈپٹی سیکر ٹریز، ضلعی کونسلران اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علا قے میں دورے کر کے نظر انداز کئے گئے ان گھروں اور افراد کی نشاندہی کر یں تاکہ ٹیمیں تشکیل دے کر ان علاقوں میں مر دم شماری اور خانہ شما ری مہم کو آگے بڑ ھا یا جا سکے۔