بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس عامر نواز رانا پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے سابق چیف سیکرٹریز کو ملنے والی مراعات سے متعلق درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کونوٹسز جاری کردئیے ۔
گزشتہ روز ڈویژنل بینچ نے درخواست گزارکی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ حکومت بلوچستان محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے لیٹر نمبر 13-25،(5) 2019/50-1(S&GAD) مورخہ 20 نومبر 2020 ( لف ہے)کے تحت ریٹائرڈ چیف سیکریٹریز اور ان کی وفات کی صورت میں بیوہ کے لیے ایک مراعاتی پیکج جاری کیا ہے،
جس کے تحت سابق چیف سیکرٹری کوایک ممنوعہ اور دو غیر ممنوعہ بور کے گریٹس لائسنس، حکومت بلوچستان کے ملک بھر میں گیسٹ وریسٹ ہائوسز ،سرکٹ ہائوسز اور بلوچستان ہائوس اسلام آباد،کراچی اور لاہور میںمفت رہائش،کوئٹہ واسلام آبادائیرپورٹس پر پروٹوکول کے ساتھ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت،
بلوچستان ہائوس کراچی واسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ تین دن تک سٹاف کار کی سہولت ،ایس اینڈجی اے ڈی کے ڈرائیور کے برابر تنخواہ بمعہ الائونسز،سیکورٹی گارڈ کی تنخواہ اور ہر ماہ 250لیٹر پی او ایل جیسے مراعات شامل ہیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن کو معطل کیاجائے ۔
بعدازاں عدالت درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کونوٹسز جاری کردئیے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.