عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے زیر سماعت کیس کے ریکارڈ میں ردوبدل کے معاملے پر کارروائی کی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کچلاک کےاسٹینوگرافرعبدالکبیرکو فوری طور پر ملازمت سے معطل کردیا۔
دوسری جانب دفتر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق محمد داود خان ناصر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ نے زیر سماعت کیس کے ریکارڈ میں ردوبدل کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے جونیئرکلرک مومندیار کاسی، سینئر کلرک محمد جعفر، جونیئر کلرک نوراحمد ، نائب قاصد محمد اسلم اور نائب قاصد ازعدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچلاک سعید احمد کے خلاف انضبا طی کا روائی کرتے ہوئے فوری طور پر معطل کردیا۔