بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے گورنر ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں دھرنے کو 28 دن ہوگئے۔ دھرنے کے 28 ویں روز منو جان چوک سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔ زیارت واقعے کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں جاری بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کو 28 دن مکمل ہوگئے،بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے دھرنے کے 28ویں روز منو جان چوک کلی ہدہ سے دھرنے کے مقام گورنر ہاؤس کے سامنے تک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی، جس میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ دیگر سیاسی جماعتوں، طلباء تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ کوئٹہ کی سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ لواحقین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکے لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے،ان کا بس یہی مطالبہ ہے کہ ان کے درد اور اذیت کو محسوس کرتے ہوئے ان کی فریاد کو سنا جائے وہ اتنے دور دور سے یہاں ایک امید لیکر آئے ہیں کہ انکے پیاروں کی بازیابی ممکن ہوسکے۔ وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کی جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ نے کہا کہ آج ایک اخباری اعلامیے کے ذریعے ہمارے علم میں آیا ہے کہ صوبائی حکومت نے بلوچ لاپتہ افراد کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک پارلیمانی کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے،البتہ ہمیں ہماری تنظیم اور لواحقین سے اس حوالے سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی پیش کردہ مطالبات اور مسسنگ پرسنز لسٹ کے حوالے سے اب تک کوئی پیشرفت ہوئی ہے، ہمیں ان معاملات میں حکومت کی طرف سے غیر سنجیدگی نظر آرہی ہے۔ گورنر ہاؤس کے سامنے لواحقین نے دھرنے کو ایک ماہ ہونے والا ہے لیکن اب تک ہمارے مطالبات کو ماننے یا سننے میں حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس طرح صوبائی حکومت اور حکام بالا نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں نہ سنا اور مانا گیا تو ہمارے اگلے اقدامات سخت ہوں گے، ہم نے حکومت کو بہت وقت دیا ہے اور کافی صبر و تحمل سے انتظار کرتے رہے ہیں۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.