پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود بشریٰ رند نے کہا ہے کہ دارلامان کوئٹہ سے فرار ہونے والی تین خواتین کے واقعے کے حقائق کو جانچنے کے لیے تین رکنی محکمانہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی اس واقعے کی بنیادی وجوہات، معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی خلاف ورزی اور متعلقہ کام سے متعلق کوتاہیوں کی جانچ کر کے رپورٹ 3 دن کے اندر پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ کمیٹی خواتین کے فرار کے واقعے میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور ان کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ فرار خواتین کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے- قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد ان خواتین کو ڈھونڈ نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین کو جوڈیشل حکم کے تحت دارلامان کوئٹہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ محکمہ سماجی بہبود ایسے تمام شہریوں کی حفاظت اور کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کو بھی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیکرٹری سماجی بہبود کی جانب سے واقعے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرکے غوروخوض کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.