لاپتہ بلوچوں کے لئے آوازاٹھانے والی تنظیم وائس فارمسنگ پرسنزاورلاپتہ بلوچوں کے لواحقین کی جانب سے زیارت آپریشن کے جعلی مقابلے میں لاپتہ بلوچوں کوقتل کرنے کے بعدگورنرہاؤس ریڈزون میں 47دنوں سے دھرنا دیا جارہا ہے۔ دھرنا اُن دو دنوں میں بھی جارہا جب کوئٹہ میں مسلسل 30گھنٹوں سے بارش ہوئی تھی،لاپتہ بلوچوں کے لواحقین ٹینٹوں میں سخت سردی اور مشکلات میں گھرے ہونے کے باوجود دھرنا دئیے بیٹھے رہے، اس دوران لاپتہ شبیربلوچ کی ہمشیرہ سیما بلوچ، ڈاکٹردین محمد بلوچ کی صاحبزادی سمّی اور لاپتہ راشد حسین کی بھتیجی ماہزیب کی طبیعت بگڑگئی تھی جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔ لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کے مطابق وہ اپنے آئینی حق کے لئے لڑرہے ہیں لاپتہ افراد کی بازیابی اور ان کی جانوں کو نقصان نہ پہنچانے کے حکومتی موقف اور یقین دہانی تک بیٹھے رہیں گے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.