تربت:
رمضان میں ذکری زائرین کی کوہ مراد زیارت کے لیے تربت آمد کی تیاری کے سلسلے میں آج کمشنر مکران ڈویژن شبیر احمد مینگل کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں زیارت کمیٹی کے سیزنل چیئرمین ملا برکت، آفیس انچارج سیٹھ حامد،عبد الواحد جبکہ ضلع انظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل ڈی سی کیچ تابش بلوچ ،اے سی عقیل کریم، ڈی ایس پی تربت امام یعقوب ڈی ایس پی لیگل لعل جان بلوچ ،ڈاکٹر حمید بلوچ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر طارق سخی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت عبید کاشف،ایکسین واپڈا حسن مگسی، پی پی ایچ آئی کے حاجی خان بلوچ ، ڈاکٹر یونس بلوچ اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر کمشنر مکران نےاجلاس کے شرکاء سے کہا کہ ذکری زائرین کو تربت آمد پر تمام تر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائےگی، انہوں نے محکمہ صحت،بلدیہ اور پولیس، لیویز اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ وہ متحرک رہیں تاکہ ذکری زائرین کو کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔
کمشنر مکران نے اس موقع پر زیارت کمیٹی کے سیزنل چیئرمین ملا برکت سے کہا کہ رمضان ہر اعتبار سے قابل احترام ہے اور اس کا احترام سب پر فرض ہے اور ذکری فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ماہ مقدس کی تقدس کا خیال رکھیں تاکہ کوئی نا خوشگوار ماحول پیدا نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس دفعہ توقع یہی ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ ذکری زائرین کوہ مراد زیارت کے لیے تربت آئینگےجنہیں ڈاکٹر ادویات ایمبولینس اور دیگر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔
- زیارت: محکمہ جنگلات کی غفلت اور لاپرواہی سے ایف سی صنوبر کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں مصروف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی - March 24, 2023
- بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں 45 لاکھ افراد مشکل ترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، آئی آر سی - March 24, 2023
- کوئٹہ سے سی ٹی ڈیکے ہاتھوں زیر حراست ماحل بلوچ کے ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کردی گئی - March 24, 2023