تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کردگاپ کے علاقہ پڈین کے مقام پر مسافر کوچ اور گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین اور چار بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ لیویز نے لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے. زخمیوں کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے.
Latest on YouTube