کراچی میں لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی کیمپ کراچی پریس کلب کے باہر 21ویں روز میں داخل ہوگیا۔ کراچی سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے حکومتی اداروں کی جانب سے بلوچوں کے اغوا کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ ہفتہ کے روز کراچی پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ جس میں احتجاجی کیمپ کے قیام سمیت احتجاج کو مزید توسیع دینے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں سندھ حکومت کی جانب سے ہونے والے مذاکرات میں ہٹ دھرمی سے متعلق بات چیت کرینگی۔ واضع رہے کہ ایک جولائی کو آمنہ بلوچ کی قیادت میں کراچی سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین نے ایس ایس پی ساؤتھ سے ملاقات کی۔ اس مذاکرات میں سندھ کے وزیر میر شبیر بجارانی کو آنا تھا مگر وہ اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔ تاہم آمنہ بلوچ نے کراچی سے لاپتہ ہونے والے افراد کی فہرست سندھ پولیس کے حکام کے حوالے کردی اور انہیں یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وہ ان تمام لاپتہ افراد کو جلد بازیاب کروائیں گے۔ اور دوسری میٹنگ دو روز بعد ہوگی جس میں سندھ کے وزیر میر شبیر بجارانی بھی شریک ہونگے۔ مگر نہ دوسری میٹنگ ہوئی نہ اور نہ ہی لاپتہ افراد کی رہائی پر عملدرآمد کیا گیا-
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.