ژوب شیرانی میں بس کوحادثہ جاں بحق افراد کی تعداد 19اور 15زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کے ضلع ژوب میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانیوالی مسافربس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 19افراد جاں بحق اور 15خمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانیوالی سدا بہار کمپنی کی مسافربس ڈرائیورسے بے قابو ہو کر ژوب کے علاقے دانہ سرکے قریب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 19 مسافر جاں بحق اور15زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ،بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے،مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ ریسکیوحکام کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 34افراد سوار تھے ،حادثہ بارش کے باعث سڑک پرپھسلن کے باعث پیش آیا ،پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں رضا کاروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا-
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.