ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کی صدارت میں بارڈر ٹریڈ کے مسائل، ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے کے تدارک کیلئے ایک جرگہ اجلاس سرکٹ ہاؤس تربت میں منعقد کیاگیا،جرگہ میں بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن، آل پارٹیز کیچ، تربت سول سوسائٹی، کیچ سول سوسائٹی، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، انجمن تاجران، حق دو تحریک ودیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات بڑی تعداد میں شریک تھی۔
ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مکران ڈویژن کے بیشتر لوگوں کے روزگار کا تعلق سرحدی تجارت سے وابستہ ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ بارڈر اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلقہ ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تعاون کریں
انہوں نے کہاہے کہ ہمارا فرض ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا خیال رکھیں اور اگر اس حوالے سے کسی کو کوئی تحفظات ہے تو وہ بلا جھجک اس کا اظہار ضلعی انتظامیہ سے کریں۔
انہوں نے کہا کہ بیشک کچھ مسائل کا تعلق آپ کے آپسی معاملات سے ہے جسے دور کرنے کے لیے سول انتظامیہ سہولت کاری کا کردار ادا کرے گی تاکہ تمام فریقین راضی ہوکر مشترکہ طور پر کام کرسکیں انہوں نے کہاہے کہ حکومت بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے مزید بارڈر پوائنٹس کھولنے پر کام کررہی ہے اور اس حوالے سے جلد ایرانی حکام کے ساتھ ملکر نئے پوائنٹس کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے کھول دیا جائے گا تاکہ سرحد کے دونوں جانب اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی لوگوں کے لیے آسان اور سستے داموں دستیاب ہوسکیں ۔
- زیارت: محکمہ جنگلات کی غفلت اور لاپرواہی سے ایف سی صنوبر کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں مصروف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی - March 24, 2023
- بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں 45 لاکھ افراد مشکل ترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، آئی آر سی - March 24, 2023
- کوئٹہ سے سی ٹی ڈیکے ہاتھوں زیر حراست ماحل بلوچ کے ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کردی گئی - March 24, 2023