ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضے کی وباء بے قابو ہوچکی جس سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد کی اموات ہوچکی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیرکوہ میں ہیضے کی وباء پر قابو پانے کی باتیں غلط ثابت ہو رہی ہیں- علاقہ مکینوں نے مطابق حکومت کی جانب سے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اور ہیضے کی وباء کے تدارک کیلئے عملی کوششیں نظر نہیں آ رہی ہیں جس کے باعث ہیضے کی وباءبے قابو ہوگئی ہے اور کئی لوگ اس وبا سے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے ہیضے کی وبا پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے-

Latest on YouTube