بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے بعد لسبیلہ میں بھی گیسٹروبا نے تباہی مچادی ہے- سنیکڑوں افراد متاثر سرکاری ہسپتالوں میں دوائیوں کے فقدان کی وجہ سے گیسٹرو کے مریضوں نے پرائیویٹ کلینکوں کا رخ کر لیا ہے- وندر کے کئی علاقوں سے ان متاثرہ مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوتھل لایا جاتا ہے اس وقت بھی ایک درجن سے زائد گیسٹرو کے مریض ڈسٹرکٹ ہسپتال اوتھل میں زیر علاج ہیں- ہسپتال میں دوائیاں نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مریضوں کو ادویات بازار سے خریدنا پڑ رہی ہیں- مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان لسبیلہ میں گیسٹرو کی وبا کو تیزی سے پھلینے کے روک تھام کے لئے مثر اقدامات کرے بصورت دیگر حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.