ڈپٹی کمشنر کیچ کی یقین دہانی پر لاپتہ زمان بلوچ کے اہل خانہ نے سی پیک شاہراہ پر دھرنا تین دنوں کے لیے ملتوی کردی۔
تربت سے لاپتہ زمان بلوچ کی بازیابی کے لیے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی طرف سے جاری دھرنا ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ کی پی ایم اے کیچ کے ساتھ زمان بلوچ کی اگلے دو دنوں میں بازیابی کی یقین دہانی پر ختم کردی گئی۔
زمان بلوچ کے اہل خانہ نے دھرنا ختم کرتے ہوئے کہا کہ اگر تین دنوں تک اسے بازیاب نہیں کیا گیا تو مجبوراً ہوشاپ کراس پر سی پیک شاہراہ دوبارہ بند کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی بلوچ پوائنٹ پر ایم ایٹ شاہراہ کو بھی بلاک کردیں گے، انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیچ نے منگل کی شام پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنماؤں سے مزاکرات کرکے زمان کو اگلے دو دنوں میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
پی ایم اے کیچ نے ڈی سی کیچ کی یقین دہانی قبول کرکے احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ہم عارضی طور پر دھرنا ختم کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی تو ردعمل میں مذید سخت احتجاج کی جانب جائیں گے اس کے ہوشاپ کراس پر سی پیک شاہراہ اور ڈی بلوچ پوائنٹ پر ایم 8 کو بھی بند کردیں گے۔
- زیارت: محکمہ جنگلات کی غفلت اور لاپرواہی سے ایف سی صنوبر کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں مصروف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی - March 24, 2023
- بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں 45 لاکھ افراد مشکل ترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، آئی آر سی - March 24, 2023
- کوئٹہ سے سی ٹی ڈیکے ہاتھوں زیر حراست ماحل بلوچ کے ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کردی گئی - March 24, 2023