:تربت
اتوار کے روز چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ،کمشنر مکران شبیر احمد مینگل، ڈی سی کیچ حسین جان بلوچ اورآل پارٹیزکے ارکان،انجمن تاجران،پریس کلب تربت و دیگراداروں کے نمائندے شریک تھے۔
اجلاس میں سرحدی تجارت، تربت شہر کے ترقیاتی منصوبوں، میرانی ڈیم کے متاثرین کی کمپنسیشن، بجلی ، روزگار، صحت اور امن و امان کے مسائل پر گفتگو کیا گیا۔
چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہاہے کہ ایران بارڈر پرمزیدکراسنگ پوائنٹس کھول کر سرحدی تجارت میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی,داخلی اور خارجی راستوں کو چھوڑ کر صوبے کے بیشتر علاقوں میں غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
لینڈ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات تیز کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کے لیے خوش آمدید کریں گے تاکہ وہ پر امن شہری کی طرح رہیں۔
بلدیاتی انتخابات وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن میں حد بندیوں کے حوالے سے لوگوں کے اعتراضات کی سماعت ہورہی ہے اور امید کرتے ہیں کہ مئی یا جون کے مہینے میں الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ مقامی حکومتوں کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوسکیں۔
انہوں نے کہاکہ تربت پریس کلب کی اراضی کواس کے نام منتقل کیاجائیگا،وزیراعلیٰ کی جانب سے 20لاکھ جلدجاری کئے جائیں گے تربت پریس کلب کے ارکان صحافیوں کے لئے رہائشی کالونی بنائی جائیگی۔
[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=C2Lp1QWpe9s[/embedyt]