کوئٹہ ۔ پاکستان نیشنل پارٹی نے سیاسی جماعتوں سے فکری وابستگی و ہم آہنگی ، سیاسی اتحاد اور آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل چیئرمین آصف بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کے دیگر ارکان میں میرغفور بزنجو، رحیم امام بزنجو اور میرحمید شامل ہونگے۔
پاکستان نیشنل پارٹی کے سربراہ کے دستخط سے کمیٹی کی تشکیل کے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی ملکی و صوبائی سیاسی جماعتوں سے رابطے کریگی، فکری وابستگی و ہم آہنگی کے حوالے سے سیاسی اتحاد اور آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فیصلے کرنے میں با اختیار ہوگی اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کمیٹی کے ممبران میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔