بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے مکینوں نے پیر کوہ میں پانی کی قلت کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا- مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ڈیرہ بگٹی اور پیرکوہ میں پانی کی فراہمی کے مطالبات درج تھے- مظاہرین نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی پیرکوہ میں پانی کی قلت کی وجہ سے جہاں زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے وہاں پینے کے پانی کا بھی مسئلہ درپیش ہے اور ہیضے کی وبا سے کئی لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں- انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزراء کے خلاف نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ڈیرہ بگٹی پیرکوہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے دوران پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ زمینداروں کے فصلات تباہ ہونے سے بچ سکیں-
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.