پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا نظامِ درہم برہم ہوگیا ہے- تسپ اور عیسئ ایکسچینج سے منسلک علاقوں میں پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن، ڈی ایس ایل نیٹ سروس درہم برہم- تفصیلات کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا نیٹ سروس سمیت لینڈ لائن سروس گزشتہ تین روز سے خراب ھے- جس سے صارفین کو سہولیات میسر نہیں ہیں- نیٹ سروس کا باربار منقطع ہونا اور سست رفتار ی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے- پنجگور میں موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ سروسز بند ہونے سے لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے ہیں مگر پنجگور میں پی ٹی سی ایل نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے اور نیٹ کی خرابی سست رفتاری اور باربار منقطع ہونا معمول بن گیا ہے- صارفین کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر صارفین کو سہولیات فراہم نہیں کررہا ہے جو قابل مذمت ھے-
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.