وفاقی کوٹے پر بھرتی ہونے والے لیویز فورس کے سینکڑوں اہلکار گزشتہ ایک سال سے آٹھ ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔
متاثرہ لیویز کے ہلکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مارچ کے مہینے سے لیکر اکتوبر تک کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئیں اسکے بعد رننگ تنخواہ جاری کی گئی
ہم نے گزشتہ ایک سال انتظار کیا لیکن تاحال تنخواہیں موصول نہ ہوئیں،طوفانی مہنگائی میں مشکلات میں گھرے
انہوں نے ڈی جی لیویز فورس چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ اسکا نوٹس لے کر تنخواہیں بحال کئے جائیں۔