لمپی اسکن وائرس پنجگور میں بھی بڑے پیمانے پر پھیل گیا ہے کوئٹہ سے آنے والی ویکسین بے اثر متاثرہ گائے کا گوشت اور دودھ خطرناک قرار شہری احتیاط برتیں طبی ماہرین۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں لمپی اسکن نامی مہلک وائرس نے گائے بیلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے محکمہ لائیو اسٹاک کے زریعے سے پتہ چلا ہے کہ لمپی اسکن ہونے کے بعد متاثر گائے کا ٹمپریچر بخار 108 سے اوپر چلاجاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتی ہے اور متاثرہ جانور کا گوشت کھانے سے یہ وائرس انسان میں باآسانی منتقل ہوجاتا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ لمپی اسکن کی ویکسین محکمہ لائیوسٹاک کے پاس موجود نہیں مالدار فی انجکشن ایک ہزارروپے میں باہر سے منگواکر متاثرہ جانور کو لگارہے ہیں تاہم انجکشن بھی بے اثر ہے محکمہ لائیوسٹاک کو چائیے کہ وہ اس وائرس کو سنجیدگی سے لے اور متاثرہ جانوروں کے علاج کے لئے مناسب اقدام اٹھائے تاکہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں نہ پھیلے اور مذید غریب مالدار موجودہ صورتحال سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.