پنجگور جسٹس فار شہید دادجان کمیٹی، آل پارٹیز اور سول سوسائٹی کی جانب سے داد جان بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر دھرنا اج دسویں روز بھی جاری رہا- دھرنا کے شرکاء نے سی پیک روڑ پر بھی دھرنا دے کر پنجگور کراچی کوئٹہ اور تربت گوادر جانے والی شاہراہ کو بند کردیا ہے- دھرنے کے شرکا کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ دادجان بلوچ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے اور پنجگور میں ریاستی سرپرستی میں موجود مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے-
واضح رہے کہ داد جان بلوچ کو سراوان مواچھ چوک پر نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا جس کے بعد اہل علاقہ اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مسلسل احتجاج ہورہا ہے- احتجاجی دھرنے میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں- احتجاجی شرکاء کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو سی پیک کو غیر معینہ مدت تک بند کردیں گے-
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023