پنجگور:
پنجگور میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی، سول سوسائٹی، انجمن تاجران کمیٹی اور گزشتہ مہینے خدابادان قتل کیے جانے والے نامور فوٹبالر داد جان بلوچ کے لواحقین کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی- ریلی کے شرکاء نے بعد میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا-
تفصیلات کے مطابق شہید داد جان بلوچ کے قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری، پنجگور میں امن وامان کی بگھڑتی ہوئی صورتحال اور جبری گمشدگیوں کیخلاف
آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی، سول سوسائٹی پنجگور، انجمن تاجران کمیٹی اور داد جان کے لواحقین کی جانب ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیا جا رہا ہے- دھرنے میں مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ چاکر اعظم تا ڈی سی روڈ مکمل بلاک ہے- دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ داد جان سمیت شہر کے تمام مظلوموں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے-