پنجگور:
پنجگور میں امن وامان کی بگھڑتی ہوئی گھمبیر صورتحال اور نوجوانوں کی مسلسل قتل عام’ چوری ڈاکہ زنی کے خلاف خواتین اور بچیاں سڑکوں پر نکل آئے’ شہدائے پنجگور کے قاتلوں کی گرفتاری اور پنجگور کے امن و امان کی بحالی کا مطالبہ-
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے امن وامان کی بگھڑتی ہوئی صورتحال’ روزانہ کی بنیاد پر نوجوانوں کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پنجگور کے خواتیں اور بچیاں سڑکوں پر نکل آئے اور ماڈل چوک پر شدید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی –
احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جس میں شہدائے پنجگور کے قاتلوں کی گرفتاری’ پنجگور کا امن بحال کرنے کے مطالبے سمیت’ ہمارے بھائیوں کو تحفظ فرام کرنے کے نعرے درج تھے –
مظاہرین نے پنجگور فٹبال چوک سے نکل کر مختلف شاہراہوں سے ہوئے ماڈل چوک پر احتجاج کیا- مقررین نے کہا کہ پنجگور کی امن وامان انتہائی مخدوش ہے اور روزانہ ہمارے بھائی رشتہ دار بزرگ نوجوان قتل ہورہے ہیں- پنجگور میں گزشتہ ایک مہینے میں 30 سے زائد ہمارے نوجوان بزرگ اور بے گناہ افراد قتل ہوچکے ہیں لیکن تاحال کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوئے ہیں- آج ہمیں مجبورآ اپنے بھائیوں کی تحفظ کیلئے سڑکوں پر نکل آنا پڑا ہے ہمیں انصاف اور سفاک قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کرنا چاھیے- انصاف اور امن کی بحالی تک خاموش نہیں بیٹھیںگے- انہوں نے ذمہ داران سے پنجگو ر کے عوام کو تحفظ دینے اور پنجگور میں امن بحال کرنے اور سفاک قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا-
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023