پنجگور میں شدید طوفانوں بارش اور سیلابی ریلے، کچے مکانات اور دیواریں زمین بوس، پنجگور کے علاقہ سوردو میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے ایک بستی مکمل ملیا میٹ ہوگئی۔ سیلابی ریلا 5 پانچ افراد کو بہا کر لے گیا، اب تک دو افراد کی لاشیں نکاا لی گئی ہیں، باقی کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے ٹیم کے ہمراہ پہنچ کر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ پیر کے روز دوپہر کے بعد گہرے بادلوں نے پنجگور کی فضائ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور جم کر برسے، مون سون کی سب سے خطرناک اور تیز ترین بارش ریکارڈ کی گئی۔ شدید طوفانی بارشوں کے بعد دریائے رخشان، دریائے نیوان، پسکول زراپوک سمیت دیگر دریاﺅں اور ندی نالوں میں تغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پنجگور میں شدید طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سینکڑوں کچے مکانات اور دیواریں گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ پنجگور میں گزشتہ ہفتے شدید بارشوں اور نقصانات کے باعث حکومت بلوچستان نے علاقے کو آفت زدہ قرار دیا تھا۔ پنجگور کے عوامی حلقوں نے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات اور خطروں کے پیش نظر حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر نے کا مطالبہ کیا۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.