بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران بارڈر جیرک کراسنگ پوائنٹ کی بندش کے خلاف زمباد اور دوہزار گاڑی مالکان اور کاروباری افراد کا جاوید چوک پر احتجاجی مظاہرہ بعد ازاں سی پیک روڈ سرسانڈ کے مقام پر روڈ کو بلاک کرکے دھرنا دیا گیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے پنجگور تربت گوادر کوئٹہ جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جب تک ضلعی انتظامیہ ہمیں باور نہیں کرائے گی ہمارا احتجاج تب تک جاری رہے گا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اے سی پنجگور امجد حسین سومرو، اے سی گوارگو اسد اللہ نے مظاہرین سے ملاقات کی، انہوں نے مظاہرین کے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی، بعد میں مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.