پنجاب کی یونیورسٹیز میں سوچی سمجھی پالیسی کے تحت بلوچ اور پشتون طلباءکیلئے تعلیمی دروازوں کو بند کیا جا رہا ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پنجاب کی یونیورسٹیز میں سوچی سمجھی پالیسی کے تحت بلوچ اور پشتون طلباءکیلئے تعلیمی دروازوں کو بند کیا جا رہا ہے جو کسی بھی صورت میں قابل برداشت نہیں، اس نا انصافی کیخلاف بلوچ اور پشتونوں کو ملکر آواز اٹھانا ہوگا، بصورت دیگر تشکیل کردہ ان پالیسیوں کے تحت مستقبل میں بلوچ اور پشتونوں کی تمام ریزرو سیٹس پر افغان مہاجرین قابض ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز میں بلوچستان کے طلباءکیلئے ریزرو سیٹس مختص کی گئی تھیں، اب حکومت وقت نے ایسی پالیسی تشکیل دی ہے کہ ان سیٹوں پر افغان مہاجرین بھی اپلائی کرسکتے ہیں، جو کہ بلوچوں کے تعلیمی حقوق سلب کرنے اور تعلیمی دروازوں کو بند کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب بلوچستان میں بلوچوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے افغان مہاجرین کی آبادکاری کو بڑھا کر انکے لئے شناختی کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے دوسری جانب بلوچوں کی تعلیم پر قدغن لگانے کیلئے بلوچ طلباءکے تعلیمی درازوں کو بند کیا جا رہا ہے جو کہ ایک لمحہ فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ طلباءکو آئے روز سطحی مسائل میں الجھایا جا رہا ہے، تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباءکی پروفائلنگ، جبری گمشدگی اور دیگر مختلف مسائل میں انہیں الجھا کر انکے تعلیمی سرگرمیں میں خلل پیدا کی گئی ہیں، انہی ریزرو سیٹوں کو بڑھانے کیلئے بلوچ طلباءنے لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرکے اپنے جائز مطالبات منوائے تھے، لیکن اب ان سیٹوں پر افغان مہاجرین کو بھی داخلہ لینے کی اجازت دے کر بلوچ طلباءکے تعلیمی حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں حکمرانوں کی دانستہ طور پر تشکیل کردہ پالیسیوں اور ناانصافی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ریزرو سیٹس پر صرف بلوچستان کے باسیوں کے حق ہے، افغان مہاجرین کو ہم کسی صورت میں اپنے حقوق پر غاصب ہونے کی اجازت نہیں دینگے۔ حکومت وقت اور حکومت وقت بلوچ طلباءکے ساتھ اپنے متعصبانہ پالیسیوں اور ناروا سلوک کو ترک کردیں، بلوچستان کے ریزرو سیٹس پر بلوچوں کا حق ہے، افغان مہاجرین کو بلوچوں کے تعلیمی حقوق پر غاصب ہونے سے روک کر بلوچوں کو انکا تعلیمی حق فراہم کیا جائے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.