گوادر:
پسنی کے سمندر میں سندھ کے ٹرالروں کو بڑے پیمانے پر ایرانی تیل سپلائی ہونے کا انکشاف، سندھ سے تعلق رکھنے والے ٹرالروں نے پسنی کے ہفتلار جزیرہ پر میلا سجالیا، پچاس کے قریب ٹرالر پسنی کے ساحل کنارے غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف پائے گئے۔
پسنی کے ماہی گیروں کے مطابق پسنی کے سمندر میں بڑی تعداد میں سندھ کے ٹرالر غیرقانونی طور پر شکار کرتے ہوئے پائے گئے ،سندھ سے تعلق رکھنے والے ٹرالروں کو پسنی کے سمندر میں بڑے پیمانے پر ایرانی تیل مہیا کیا جارہا ہے۔
ماہی گیروں کے مطابق بڑی لانچیں جو ایرانی تیل سے لوڈ ہیں سندھ کے ٹرالروں کو ایرانی تیل سپلائی کرتے ہیں ماہی گیروں کے مطابق پیر کے روز جزیرہ ھفتلار کے قریب بڑی تعداد میں غیرقانونی ٹرالروں کی موجودگی دیکھی گئی جنہیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی لانچیں ایرانی تیل سپلائی کررہے تھے ماہی گیروں کے مطابق ٹرالر پسنی کے سمندر میں ایرانی تیل لیکر پھر یہاں پر غیرقانونی ٹرالنگ کرکے چلے جاتے ہیں ماہی گیروں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پسنی ،شمال بندن،چربندن اور کلمت کے سمندر میں سندھ کے ٹرالر بڑے پیمانے پر غیرقانونی طور پر ماہی گیری کررہے ہیں۔
ماہی گیروں نے محکمہ فشریز اور پاکستان کوسٹ گارڈ سے اپیل کی کہ پسنی کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ پر پابندی عائد کی جائے اور سندھ کے ٹرالروں کو ایرانی تیل کی سپلائی پر بھی پابندی لگادی جائے۔